ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پشاور ہائیکورٹ، خاتون جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید

پشاور ہائی کورٹ نے خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو توہینِ عدالت کے مقدمے میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

سزا جسٹس اعجاز انور نے سنائی۔ عدالت کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسد اللّٰہ نے سول جج کو دھمکیاں دیں اور نامناسب زبان استعمال کی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وکیل نے مبینہ طور پر من پسند فیصلہ حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش بھی کی۔ مزید برآں غیر تسلی بخش جواب اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر سزا سنائی گئی۔

عدالت نے واضح کیا کہ عدالتی وقار اور ججوں کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔