ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

سعودی وزارتِ کھیل اور فرانس کی وزارتِ کھیل کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق معاہدے پر پیرس میں ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2026 کی اختتامی تقریب کے موقع پر سعودی وزیرِ کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی اور فرانسیسی وزیرِ کھیل مارینا فیری نے دستخط کیے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کھیلوں کے اداروں کے درمیان تجربات، مہارت اور پروگرامز کے تبادلے کو فروغ دیں گے، جبکہ کھیلوں سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ تربیت اور ترقی پر بھی تعاون کیا جائے گا۔

معاہدے میں کانفرنسز، سیمینارز اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں باہمی شرکت بڑھانے کے علاوہ ایلیٹ اسپورٹس، ای اسپورٹس، گراس روٹس اسپورٹس، اسپورٹس سائنس، اسپورٹس میڈیسن اور اسپورٹس لا کے شعبوں میں کوچز، ماہرین اور محققین کے درمیان تعاون شامل ہے۔

یہ معاہدہ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ منصوبوں و مواقع کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔