اداکارہ و مصنفہ میرا سیٹھی نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ ان کی طلاق مارچ 2023 میں ہوئی تھی، یعنی اب سے دو برس قبل۔
انہوں نے بتایا کہ طلاق کے بعد وہ ڈرامہ کچھ ان کہی کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئیں جس نے مشکل وقت میں سہارا دیا۔ میرا سیٹھی نے سجل علی اور آصف رضا میر کی سپورٹ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حوصلہ افزائی ان کے لیے قیمتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج معاشرے میں طلاق پر بات کھل کر ہوتی ہے، لیکن شادی ٹوٹنے کے بعد کی تکلیف اور شناخت کا بحران اب بھی قائم ہے۔
یاد رہے کہ میرا سیٹھی نے 2019 میں بلال صدیقی سے شادی کی تھی۔