ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

خالد انعم نے اشرافیہ کی شادیوں میں بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات پر سوال اٹھا دیا

پاکستانی شوبز اداکار خالد انعم نے اشرافیہ کی شاہانہ شادیوں میں بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات کے استعمال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ حال ہی میں صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کی بیٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادیوں میں دلہنوں اور اہلِ خانہ نے سبیاساچی مکھرجی، ترون تہیلیانی اور منیش ملہوترا جیسے بھارتی ڈیزائنرز کے لباس پہنے، جس نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا۔

خالد انعم نے گفتگو میں کہا کہ اگرچہ تجارت کھلی ہونی چاہیے، لیکن حالیہ سیاسی اور تجارتی تنازعات کے پیشِ نظر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ ملبوسات عام شہریوں کے لیے بھی دستیاب ہیں یا صرف مخصوص اشرافیہ کے لیے اجازت ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت طلب کی کہ یہ ملبوسات کس طرح حاصل کیے گئے، آن لائن منگوائے گئے یا کسی اور ذریعے سے، اور کیا عام پاکستانی بھی انہیں خرید سکتے ہیں۔