ذات صلة

جمع

روسی شہر توآپسے پر ڈرون حملہ، ہلاکت اور نقصان کی اطلاعات

توآپسے میں یوکرین کی جانب سے ڈرون حملہ کیا...

ایران کا سخت مؤقف: تیل کی منڈی سب کیلئے یا کسی کیلئے نہیں

ایرانی نائب صدر رضا عارف نے خبردار کیا ہے...

خطے کی صورتحال پر سفارتی رابطے، اہم ممالک میں مشاورت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون...

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا...

اسلام آباد بندش کی افواہیں غلط، تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفاتر اور تعلیمی ادارے...

مدینہ منورہ: مسجد نبوی کے فن تعمیر کی نمائش میں تمام توسیعی مراحل نمایاں

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے فن تعمیر پر مبنی نمائش نے تاریخ کے ہر دور کی جھلک پیش کر دی ہے۔ یہ نمائش ابتدائی تعمیر سے لے کر آج تک کے تمام توسیعی مراحل اور منفرد تعمیراتی خصوصیات کو نمایاں کرتی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 2200 مربع میٹر رقبے پر قائم نمائش میں مسجد نبوی کا ابتدائی نقشہ، نبی اکرم ﷺ کے عہد کا مجسم ماڈل، خلفائے راشدین کی توسیع، اور سعودی دور کی تمام تعمیراتی مراحل کو انٹرایکٹیو ڈسپلے کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

ادارۂ امور حرمین نمائش میں تاریخی تصاویر، قدیم دستاویزات، منبر و محراب، مینار اور دیگر نایاب اشیا بھی پیش کرتا ہے، جو وزیٹرز کے لیے مذہبی اور تاریخی تعلق کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔