بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران 25 سالہ بیوٹیشن کو اس کے شوہر نے اسپا سینٹر کے اندر حملہ کر کے قتل کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم اسپا سینٹر پہنچا جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔ شدید زخمی ہونے کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے اور طلاق کا مقدمہ بھی زیرِ سماعت تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
