حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے 22 جولائی کو ملتان میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس روز ضلع ملتان کے تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی ادارے بند رہیں گے تاکہ زائرین اور شہری عرس کی مذہبی تقریبات میں آسانی سے شرکت کر سکیں۔
