ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

گل پلازا سانحہ: شوبز شخصیات نے غم و غصے کا اظہار کیا، حکومتی غفلت پر تنقید

کراچی کے تجارتی مرکز گل پلازا میں پیش آئے سانحے پر شوبز شخصیات اور عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر، ماہرہ خان، منال خان، نادیہ حسین، مشی خان اور دیگر فنکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی غفلت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نادیا حسین نے سوال اٹھایا کہ انسانی جانیں کب تک لاپرواہی کی بھینٹ چڑھتی رہیں گی، جبکہ مشی خان نے سانحے کو خاندانوں کی زندگیوں کے اجڑ جانے کے مترادف قرار دیا۔ ماہرہ خان اور منال خان نے عمارت کی ناکافی حفاظتی انتظامات اور حکومت کی لاپرواہی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اداکارہ سحر خان نے متاثرین کے لیے فوری مدد اور منصفانہ معاوضے کا مطالبہ کیا اور ریسکیو 1122 کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ واقعے کو محض حادثہ قرار دینے کی بجائے فنکاروں نے اس میں حکومتی غفلت اور انتظامی ناکامی کو اہم عنصر قرار دیا۔