سینئر اداکار فیصل رحمان نے انٹرویو کے دوران دلچسپ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ڈمپلز، اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں۔ ان کے مطابق وہ دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس لیے یہ شہرت ہانیہ سے زیادہ ہے۔
فیصل رحمان نے بتایا کہ ان کے دونوں گالوں پر ڈمپلز ہیں، ایک زیادہ نمایاں جبکہ دوسرا وزن بڑھنے پر واضح ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ماضی میں مداح خون سے لکھے گئے خطوط بھی بھیجتے تھے۔
حالیہ متنازعہ تصاویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت دی کہ وہ “ٹاپ لیس فوٹوز” تھیں، نیکڈ نہیں، تاہم اس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کبھی محبت میں نہیں پڑے اور شادی نہ کرنے پر خوش ہیں کیونکہ اس سے انہیں آزادی ملی ہے جو شادی شدہ دوستوں کے پاس نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 80 کی دہائی میں کئی بار بھارت جا کر فلموں کے لیے آڈیشن دیے، مگر بھارتی فلم ساز پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے پر تیار نہ ہوئے۔