ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

تارا محمود کا انکشاف: والد کے دوست کی دوسری بیوی کا کردار سب سے مشکل رہا

اداکارہ تارا محمود نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ان کے کیریئر کا سب سے مشکل لمحہ وہ تھا جب انہیں ڈرامے میں اپنے والد کے قریبی دوست اور سینئر اداکار عثمان پیرزادہ کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنا پڑا۔ تارا کے مطابق سیٹ پر انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ انہیں “انکل” کہیں یا کردار کے مطابق برتاؤ کریں۔

انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت پروجیکٹس کم اور ادائیگیاں تاخیر سے ملتیں، جس کی وجہ سے کراچی جیسے مہنگے شہر میں گزارہ مشکل تھا۔ تاہم اب حالات بہتر ہیں کیونکہ وہ ایک ساتھ کئی پروجیکٹس کر رہی ہیں۔

تارا نے انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹنگ ایکٹرز کو وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ حقدار ہیں، حالانکہ کسی بھی ڈرامے میں ان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اب وہ شادی کے لیے تیار ہیں اور اگر مناسب شخص ملا تو ہاں کر دیں گی۔