ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پاک چین دوستی میں اہم اعزاز، خلیل ہاشمی کو خصوصی تمغہ مل گیا

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کو شاندار سفارتی خدمات پر ’بہترین سفارتکار تمغہ‘ سے نواز دیا گیا۔ یہ اعزاز چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں پیش کیا۔

خلیل ہاشمی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سفیر بن گئے ہیں۔ انہیں پاک چین تعلقات کے فروغ اور غیر معمولی سفارتی کردار کے اعتراف میں یہ تمغہ دیا گیا۔

سفیر خلیل ہاشمی نے اس موقع پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔