ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
نور زمان اور ناصر اقبال کی جوڑی نے بھارتی کھلاڑیوں راہول بیتھا اور سورج کمار کو سیدھے گیمز میں ہرایا، جبکہ محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔
پاکستان کی دونوں ٹیمیں اب کوارٹر فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گی، جہاں مقابلے آج ملائیشیا کے شہر سراوک میں کھیلے جائیں گے۔
