ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

شام میں اہم پیش رفت، حکومت اور ایس ڈی ایف کے درمیان جنگ بندی طے

شامی حکومت اور امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے ملک بھر میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ شمال مشرقی شام میں حالیہ شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آیا۔

معاہدے کے تحت ایس ڈی ایف کے جنگجو دریائے فرات کے مشرق کی جانب واپس جائیں گے اور سکیورٹی جانچ کے بعد شامی اداروں میں ضم کیے جائیں گے۔ شامی حکومت دیر الزور اور رقہ سمیت اہم علاقوں، سرحدی گزرگاہوں اور تیل و گیس کے اثاثوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔

دستاویز پر صدر احمد الشرع اور ایس ڈی ایف کے سربراہ مظلوم عبدی کے دستخط موجود ہیں، جبکہ دونوں فریقین نے مذاکرات کے ذریعے تمام زیرِ التوا معاملات حل کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔