ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سلہٹ ٹیسٹ: تیسرے روز بنگلادیش کی بیٹنگ جاری، پاکستان کو دباؤ کا سامنا

سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلادیش نے دن کا آغاز تین وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز سے کیا اور جلد ہی اسکور 115 تک پہنچنے پر کپتان نجم الحسن شانٹو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جبکہ بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جس میں لٹن داس کی 126 رنز کی شاندار اننگز نمایاں رہی۔