جنوبی بحیرۂ چین میں امریکی بحریہ کا گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس بین فولڈ انجینئرنگ خرابی کے باعث 4 روز تک بجلی سے محروم رہا۔ بجلی کی بندش سے جہاز کی نقل و حرکت کے ساتھ بیت الخلاء، کچن، ایئر کنڈیشننگ اور پینے کے پانی کی سہولتیں بھی متاثر ہوئیں۔ دیگر امریکی جنگی جہازوں نے عملے کو مدد فراہم کی، جبکہ جہاز کو مرمت کے لیے فلپائن کے سبک بے لے جایا گیا۔ حکام کے مطابق مرمت مکمل ہونے کے بعد جہاز دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آچکا ہے اور خرابی کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
