امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس رپورٹ کی تردید کر دی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے انہیں نجی طور پر جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف سے متعلق انتباہ دیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا کوئی پیغام کبھی موصول نہیں ہوا اور یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف صدر کی ٹیم کے قابلِ اعتماد ارکان ہیں اور ان پر اندرونی معلومات سے مالی فائدہ اٹھانے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی متعلقہ رپورٹ کو ایرانی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
