ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

آسکر 2026ء میں اداکاروں نے غزہ و ایران میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈز 2026ء کے موقع پر متعدد اداکاروں اور فلم سازوں نے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی ہلاکتوں اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی تقریب میں فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر انسانی جانوں کے نقصان کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے کے لیے علامتی انداز اپنایا۔

ہسپانوی اداکار جیویر بارڈیم نے بیج پہن رکھا تھا جس پر ہسپانوی زبان میں ’NO A LA GUERRA‘ درج تھا، جس کا مطلب ہے ’جنگ نہیں‘، جبکہ ایک اور بیج پر ’فلسطین آزاد‘ لکھا تھا۔

بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’نو وار، فری فلسطین‘، جس پر ہال میں موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔