ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

طلاق پر طنز پر جاوید شیخ برہم، بشریٰ انصاری کو دوٹوک جواب

پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اداکارہ بشریٰ انصاری کے طلاق سے متعلق طنزیہ جملے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کا گھر بکھر جانا مذاق یا خوشی کی بات نہیں ہوتی۔

حال ہی میں ایک پریس ایونٹ کے دوران بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ کی ذاتی زندگی سے متعلق طنزیہ بات کہی، جس پر جاوید شیخ نے فوری ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کسی کے ٹوٹے ہوئے رشتے پر بات نہیں کرتے اور نہ ہی اس طرح کے معاملات کو مزاح کا موضوع بنانا مناسب ہے۔

جاوید شیخ نے کہا کہ اگر کسی کی ذاتی کہانی بیان کی جائے تو توازن اور احترام کا خیال رکھنا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے بشریٰ انصاری کے تبصرے کو نامناسب قرار دیا جبکہ جاوید شیخ کے مؤقف کی حمایت کی جا رہی ہے۔