ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

کنگسٹن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی تاریخی فتح، ویسٹ انڈیز 27 رنز پر ڈھیر

آسٹریلیا نے کنگسٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 176 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز صرف 27 رنز پر سمٹ گئی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا کم ترین مکمل اسکور ہے۔

اس اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 7 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جن میں 4 گولڈن ڈک شامل تھے۔ آسٹریلوی بولرز نے تباہ کن کارکردگی دکھائی، خاص طور پر میچل اسٹارک نے 6 وکٹیں حاصل کرکے 400 وکٹیں مکمل کیں، جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی۔

یہ میچ کئی ریکارڈز کا گواہ رہا، جس میں صرف 1045 گیندیں پھینکی گئیں — 1910 کے بعد سب سے کم گیندوں والا چار اننگز پر مشتمل ٹیسٹ۔ حیران کن طور پر پورے میچ میں کوئی بیٹر ففٹی اسکور نہ کر سکا۔