ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کی سلہٹ میں خریداری

بنگلہ دیش سے پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ سے قبل سلہٹ میں ہلکی پھلکی سیر اور خریداری کے لیے نکلی۔

کھلاڑی مقامی شاپنگ سینٹر گئے جہاں انہوں نے روایتی اشیاء، تحائف اور فیملی کے لیے مختلف سامان خریدا۔ کچھ کھلاڑیوں نے مقامی روایتی ملبوسات کی بھی خریداری کی۔

ٹیم کے بعض ارکان نے اس موقع کو تازہ دم ہونے کے لیے استعمال کیا جبکہ شاپنگ سینٹر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

اس دوران شہریوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں کل سے شروع ہوگا جبکہ سیریز میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل ہے۔