ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

برکس اجلاس میں ایران کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف مشترکہ مؤقف کا مطالبہ

ایران نے برکس ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی جنگی کارروائیوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف واضح اور مشترکہ مؤقف اختیار کریں۔

نئی دہلی میں ہونے والے برکس پلس اجلاس کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران غیر قانونی جارحیت اور دباؤ کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے برکس ممالک کو متحد ہو کر ردِعمل دینا چاہیے۔

اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، آبنائے ہرمز میں بڑھتی بے چینی اور عالمی معیشت پر ممکنہ اثرات بھی زیرِ بحث آئے، جبکہ مختلف رکن ممالک کے درمیان اختلافات کے باعث مشترکہ اعلامیے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔