کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر کوکین اور پیکنگ سامان برآمد کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی، جبکہ اس حوالے سے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر منشیات کی ترسیل کا منظم نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا، جبکہ مزید گرفتاریوں اور انکشافات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
