بھارتی شہر جے پور میں تعلیمی نظام، پرچہ لیک ہونے کے واقعات اور بے روزگاری کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران ایک سیاسی کارکن پر حملے کا واقعہ پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج میں شریک کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے کو چند افراد نے مبینہ طور پر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں۔
بعد ازاں ابھجیت دیپکے نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے واقعات ان کی تحریک کو متاثر نہیں کر سکتے اور وہ اپنے مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور متعلقہ حکام سے جوابدہی کا مطالبہ بھی دہرایا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
