امریکا نے ایران کے مرکزی بینک سے منسلک 13 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق یہ اقدام ایران کی مبینہ مالی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے فنڈز کی منتقلی کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متعدد کرپٹو والیٹس پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔ یہ کارروائی ایران کے خلاف جاری امریکی پابندیوں کے سلسلے کی ایک نئی کڑی قرار دی جا رہی ہے۔
