ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

علاقائی کشیدگی کے باعث جرمن ایئر لائن نے اسرائیل کی رات کی پروازیں روک دیں

جرمنی کی ایک بڑی ایئر لائن نے اسرائیل جانے والی رات کی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لائن کے مطابق یہ پابندی 19 جنوری تک برقرار رہے گی اور فیصلہ موجودہ علاقائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں پروازوں سے متعلق پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے بھی قطر میں اپنے فوجی اڈوں سے کچھ عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں حالات پرسکون ہیں اور ملک دباؤ یا حملوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔