ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

شدید دھند سے کراچی ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر، آپریشن بحال مگر تاخیر برقرار

کراچی ایئرپورٹ اور گرد و نواح میں گھنی دھند کے باعث فضائی آپریشن تقریباً چار گھنٹے تک بند رہا، جس کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ اس دوران 7 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ جدہ سے آنے والی ایک پرواز طویل وقت فضا میں رہنے کے بعد کراچی میں لینڈ کرنے میں کامیاب رہی۔ اب بھی درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

صبح کے اوقات میں سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، گلشن معمار، بحریہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم رہی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں میں بھی دھند کے باعث موٹرویز بند رہیں جبکہ لاہور کے اہم علاقوں میں ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔