سعودی عرب کے تبوک ریجن کے املج علاقے میں مشہور ‘سمر’ شہد کی پیداوار اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ مقامی شہد پالنے والوں کے مطابق اب تک 5 ٹن سے زائد شہد حاصل کیا جا چکا ہے اور یہ عمل بدستور جاری ہے۔ املج میں سمر کے درختوں کی کثرت اس اعلیٰ معیار کے شہد کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جبکہ حکومتی تعاون اور موزوں ماحول نے اس صنعت کو مزید فروغ دیا ہے، جس سے مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔
