سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد نے کہا ہے کہ آج کل کچھ لوگ تخلیقی کام کے بجائے دوسروں پر تنقید اور تنازعات کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر سنسنی خیز اور منفی مواد کو زیادہ توجہ ملنے سے معیاری اور محنت طلب کام پس منظر میں چلا جاتا ہے۔ محمد احمد کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، تاہم انہوں نے کسی مخصوص شخصیت کا نام نہیں لیا۔
