کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے باوجود قومی ایتھلیٹس کا تربیتی کیمپ تاحال قائم نہ ہو سکا، جس پر اولمپئین فائقہ ریاض نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت سخت موسم میں انفرادی تربیت کر رہے ہیں، جبکہ ابھی تک قومی دستے کا باضابطہ اعلان بھی نہیں ہوا۔ فائقہ ریاض کا کہنا تھا کہ محدود سہولیات کے باوجود وہ 100 میٹر دوڑ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہیں۔
