سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو کے آسمان پر رواں ماہ جون کے دوران کئی شاندار فلکیاتی مظاہر دیکھے جائیں گے۔ وسیع صحرائی علاقے اور کم روشنی کی آلودگی کے باعث یہ خطہ ستاروں اور آسمانی اجسام کے مشاہدے کے لیے ایک مثالی مقام سمجھا جاتا ہے۔
ماہ کے آغاز میں مختلف فلکیاتی سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں چاند کے مراحل، سیاروں کا ملاپ اور دیگر قدرتی مناظر شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق صحرائے نفود الکبیر میں واقع “ڈارک اسکائی” سائٹ سے یہ نظارے سب سے بہتر انداز میں دیکھے جا سکیں گے، جو بین الاقوامی سطح پر بھی ایک تسلیم شدہ فلکیاتی مشاہداتی مقام ہے۔
