سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ یہ ادارہ تاریخی دستاویزات، تصاویر اور مسودوں کو جمع کر کے انہیں ڈیجیٹل شکل میں محفوظ بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے تاکہ آنے والی نسلیں اپنی تاریخ سے بہتر طور پر آگاہ ہو سکیں۔
ادارے کے مطابق اس کے آرکائیوز میں لاکھوں تاریخی ریکارڈ موجود ہیں، جن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دارۃ الملک نے مختلف ممالک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے تحقیق، ڈیجیٹائزیشن اور معلومات کے تبادلے کو بھی فروغ دیا ہے۔ ادارہ عوام اور مختلف اداروں سے بھی اپیل کر رہا ہے کہ وہ اپنے تاریخی ریکارڈ محفوظ کرنے میں تعاون کریں۔
