ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

’نخلستان آرٹ‘: الاحسا فیسٹیول میں مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں کی رنگا رنگ نمائش

الاحسا فیسٹیول کے دوران ’نخلستان آرٹ‘ نمائش وزیٹرز کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس آرٹ ایگزیبیشن میں 153 مقامی اور بین الاقوامی فنکار حصہ لے رہے ہیں، جن میں 100 مقامی، 33 سعودی اور 20 دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مصور شامل ہیں۔

نمائش میں فنکاروں نے الاحسا کے نخلستانوں کی خوبصورتی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔ پینٹنگز کے ساتھ ساتھ لائیو پینٹنگ شوز اور تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ وزیٹرز براہ راست فن کے عمل کو دیکھ سکیں۔

نمائش کے اہتمام کا مقصد مقامی ثقافت، تخلیقی سرگرمیوں اور علاقائی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ اس سال اس کا 11 واں ایڈیشن منعقد ہوا جس کا سلوگن ’ارض الخیر‘ رکھا گیا ہے اور یہ الاحسا میونسپلٹی کے قلعہ میں جاری ہے۔