ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

برسبین اوپن فائنل میں مارتا کوستیوک کی جذباتی گفتگو، یوکرین کی مشکلات بیان کر دیں

یوکرین کی معروف ٹینس کھلاڑی مارتا کوستیوک برسبین اوپن کے فائنل کے بعد اس وقت آبدیدہ ہو گئیں جب انہوں نے اپنے وطن کی صورتحال کا ذکر کیا۔ فائنل میں انہیں بیلاروس کی عالمی نمبر ون ارینا سبالنکا سے شکست ہوئی، تاہم میچ کے بعد انہوں نے منتظمین اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یوکرین کے عوام کی مشکلات پر بات کی۔

کوستیوک نے کہا کہ وہ ہر روز دل میں درد کے ساتھ کھیلتی ہیں کیونکہ ان کے ملک میں لوگ شدید سردی، بجلی کی کمی اور بنیادی سہولیات کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سخت موسم میں لوگ گرم پانی سے محروم ہیں اور ان کی اپنی بہن بھی سردی سے بچنے کے لیے کئی کمبل استعمال کرنے پر مجبور ہے، جو ایک انتہائی تکلیف دہ حقیقت ہے۔