ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

خامنہ ای کا ٹرمپ پر سخت تنقید، ایرانی قیادت کے امریکا اور اسرائیل پر الزامات

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں طاقت کے نشے میں ڈوبے حکمرانوں کا انجام سب کے سامنے ہے اور وہی انجام آج کے طاقتور رہنماؤں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق کوئی بھی شخص ہمیشہ اقتدار کے عروج پر نہیں رہتا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر ایران میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بیرونی قوتوں کو ملک میں انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ادھر صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران بات چیت کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ملاقات کی تیاری کی جا رہی ہے، تاہم امریکا دیگر سخت آپشنز پر بھی غور کر رہا ہے۔