ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

لاہور: سفاری پارک میں چند دنوں میں 9 شیر ہلاک

لاہور کے سفاری پارک میں چند روز کے دوران 9 شیروں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔

ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف مدثر حسن کے مطابق ہلاک ہونے والے شیر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے جبکہ سفاری پارک میں موجود کچھ شیروں میں معذوری بھی پائی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیرونِ ملک سے لائے گئے دو زرافے بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مدثر حسن کا کہنا تھا کہ جانوروں کے تحفظ اور بہتر دیکھ بھال کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی نگرانی اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔