ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ساہیوال: کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا مبینہ کارندہ گرفتار

ساہیوال میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مبینہ کارندے کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے نفرت انگیز مواد، کتابیں، نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کالعدم تنظیم کی تشہیر اور لوگوں کو اس میں شمولیت کی ترغیب دے رہا تھا۔ گرفتار شخص کی شناخت آغا محمد کے نام سے ہوئی ہے جو جنوبی وزیرستان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔