ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی دینے کا حکم

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی دینے کا حکم جاری کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچوں قاسم اور سلمان سے ٹیلیفونک رابطے کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے جیل میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ماہر امراضِ چشم ڈاکٹرز تک رسائی کی استدعا کی تھی۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت ماہر آنکھوں کے ڈاکٹرز تک رسائی دینے کے لیے تیار ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اسٹیٹ کسٹڈی میں ہیں اور انہیں سمیت تمام قیدیوں کو یکساں طبی سہولیات ملنی چاہئیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی ایک قیدی کو دیگر کے مقابلے میں نمایاں سہولیات دینے کی ہدایت نہیں کی جا رہی بلکہ سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔

عدالت کے مطابق فرینڈ آف دی کورٹ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس بھی ایک جیسی ہیں۔