ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ٹرمپ کا ایران کو انتباہ، مطالبات نہ ماننے پر سخت اقدام کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے واشنگٹن کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو اسے سخت نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یا تو ایران سے معاہدہ کرے گا یا پھر فیصلہ کن قدم اٹھائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے اور خطے میں اضافی بحری اثاثے تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

امریکا ایران سے یورینیئم افزودگی روکنے، خطے میں مسلح گروہوں سے روابط ختم کرنے اور بیلسٹک میزائل پروگرام محدود کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان شرائط کو مسترد کرنا ایران کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔