امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف محاذوں پر رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ نیتن یاہو نے علاقائی سیکیورٹی اور سرحدی حفاظتی اقدامات سے متعلق اسرائیل کا مؤقف بھی پیش کیا۔
