امریکی حکام کے مطابق حالیہ کشیدگی کے باوجود ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر دونوں ممالک کو دوبارہ باضابطہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ واشنگٹن نے مسائل کے سفارتی حل کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔
