کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 6 مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ ایک ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مختلف واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے۔
