ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سعودی ولی عہد نے شہزادہ ولیم کو تاریخی طریف کی سیر کرائی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی شہزادہ ولیم کو ریاض کے تاریخی مقام طریف کا دورہ کرایا۔ طریف، جو درعیہ ڈسٹرکٹ کے مرکز میں واقع ہے، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے اور سعودی عرب کے اہم تاریخی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

دورے کے دوران شہزادہ ولیم نے نجدی طرز تعمیر، پہلی سعودی ریاست کے اماموں اور شہزادوں کے محلات کا مشاہدہ کیا اور الدرعیہ ماسٹر پلان پر پریزنٹیشن بھی دیکھی۔ یہ دورہ ان کے سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے کے دوران ہوا، جس پر ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ان کا استقبال کیا۔