ذات صلة

جمع

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے معاہدے نے دشمن کو پریشان کر دیا: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

شکرگڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منظم انداز میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ایک طرف دہشت گردی کے واقعات اور دوسری جانب لانگ مارچ و احتجاج ملک کے لیے نقصان دہ ہیں۔

احسن اقبال نے سوال اٹھایا کہ ایسے وقت میں احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے کس کے مفادات کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرنا ملک کے بجائے بھارت کے مفاد میں ہے۔