ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

لبنان پر حملوں کے بعد ایران کا براہِ راست ردعمل، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے دو ماہ میں پہلی بار براہِ راست اسرائیل پر میزائل حملے کیے، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران نے یہ پیغام دیا ہے کہ لبنان اور حزب اللّٰہ کے خلاف کارروائیوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق بیروت کے جنوبی علاقوں پر حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کی، جبکہ بعد میں اسرائیل نے بھی ایران کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر مزید حملوں کی صورت میں ردعمل زیادہ سخت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لبنان ایران کی علاقائی حکمتِ عملی میں اہم حیثیت رکھتا ہے، اسی لیے وہاں کی صورتحال کو تہران اپنی سلامتی سے جوڑ کر دیکھتا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں وقتی طور پر کشیدگی کم ہو سکتی ہے، تاہم مستقل امن اور مذاکراتی پیش رفت کے امکانات مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔