وفاقی حکومت نے 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بجٹ کی نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان آج وزارتِ خزانہ کی جانب سے متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا۔ بجٹ سے متعلق بعض اہم معاملات اور صوبوں کے ساتھ مالی امور تاحال زیرِ غور ہیں، جن پر پیش رفت کے لیے تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل بھی متوقع ہے۔
ادھر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا ہے، جبکہ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری اور مختلف امور کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
