محسن نقوی نے انتونیو گوتریس سے ملاقات میں علاقائی صورتحال، عالمی امور اور امن کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی امن قائم رکھنے کی کوششوں اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ سیکریٹری جنرل نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا، جبکہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔
