ہاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ خواتین مداحوں کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی ان کے لیے بہت اہم ہے اور یہی محبت انہیں مزید محنت اور بہتر کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ویوز اور فالوورز کے بجائے ایسا معیاری کام کرنا چاہتی ہیں جو لوگوں کے دلوں میں دیر تک یاد رکھا جائے۔ ہاجرہ یامین نے نئے آنے والے فنکاروں کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی موقع ان کے اصولوں کے مطابق نہ ہو تو بلا جھجک انکار کریں، کیونکہ ذاتی اور پیشہ ورانہ حدود کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔
