ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

صحت مند نیند: زندگی میں 4 سال تک اضافہ ممکن، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ سات گھنٹے کی صحت مند نیند لینے سے متوقع عمر میں چار سال تک اضافہ ہو سکتا ہے اور جوانی میں موت کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ برطانیہ کی ہیلتھ انشورنس کمپنی اور لندن اسکول آف اکنامکس کے تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ مناسب نیند نہ لینے والے افراد میں ذہنی صحت کے مسائل، دل کی بیماری، ٹائپ 2 ذیابیطس اور کینسر جیسے خطرات زیادہ پائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 41 فیصد افراد سات گھنٹے سے کم سوتے ہیں، جبکہ 42 فیصد افراد سات سے آٹھ گھنٹے کی مثالی نیند لیتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں کی متوقع عمر میں چھ سال، اور صحت مند وزن رکھنے والوں کے لیے پانچ سال اضافہ ممکن ہے، جبکہ سات گھنٹے کی صحت مند نیند لینے والے دو سے چار سال تک زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں۔