ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایشیز میں ناکامی پر جیفری بائیکاٹ کی انگلش ٹیم پر سخت تنقید

ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 1-4 کی شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے ٹیم مینجمنٹ اور قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک موجودہ نظام اور رویّے تبدیل نہیں ہوتے، انگلینڈ کرکٹ آگے نہیں بڑھ سکتی۔

بائیکاٹ نے برینڈن میکلم، راب کی اور بین اسٹوکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں دعوؤں کے برعکس ٹیم کی تیاری اور کارکردگی مایوس کن رہی۔ ان کے مطابق سیریز کے دوران بار بار غلط فیصلے کیے گئے اور شکست پوری طرح متوقع تھی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بلا روک ٹوک آزادی دی گئی، نہ کارکردگی کا احتساب ہوا اور نہ ہی کمزور کھیل پر سختی دکھائی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کے پاس ٹیلنٹ موجود ہے مگر اس کی درست تربیت اور سمت بندی نہیں کی گئی، جبکہ آسٹریلیا میں ایشیز جیتنے کے تقاضوں کو نظر انداز کیا گیا۔