ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

وینزویلا کا امریکی کارروائی میں 100 ہلاکتوں کا دعویٰ

وینزویلا نے پہلی مرتبہ سرکاری طور پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کارروائی کے نتیجے میں 100 افراد جان سے گئے۔ وزیرِ داخلہ ڈیوسڈاڈو کابیلو کے مطابق کراکس میں صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران شدید حملے ہوئے، جن میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس زخمی ہوئیں، جبکہ دونوں اس وقت امریکی تحویل میں ہیں۔ کابیلو کے مطابق یہ حملہ غیر معمولی طور پر شدید تھا۔

اس سے قبل ہلاکتوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی تھی، جبکہ غیر ملکی میڈیا اور امریکی حکام مختلف اعداد و شمار پیش کرتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 3 جنوری کو امریکی اسپیشل فورسز کی جانب سے کراکس میں رات گئے کارروائی کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔